Advertisement

Adbox

Parivish Sneak peek (پرى وش)

                 Parivish

                 (پرى وش)

# Novel by Parivish 

# Write; Aima Ashfaq

# Family, Funny innocent herion, Rude hero based novel

# Please Don't Copypaste My Novel 

# Sneak peek ❤

 پتہ نہیں اور کتنی دیر رامیہ ایسے ہی سوچوں میں گم رہںتی۔ کہ خارب کی آواز پر چونکی۔
چلے اب۔۔۔۔۔
رامیہ نے آنکھوں میں آنسو لیے شکوہ کن نظروں سے اس کی طرف دیکھا، اور روتے ہوئے اپنے کپڑے پیک کرنے ہی لگی تھی۔ کہ خارب نے فوراً اسے رکا۔
یہاں سے کوئی بھی چیز لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نہیں چاہںتا۔ ان چیزوں کی وجہ سے وہاں جا کر تمہیں کوئی تکلیف ہو' یا پھر یہاں کی کوئی بھی یاد تم وہاں لے کر جاو۔ ایسے ہی آ جاؤ۔ وہ سپاٹ لہجے میں بولا۔
خارب پلیز ایک بار پھر سوچ لو۔ تمہیں پتہ ہے نا" میں اپنے ڈیڈ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میں ان کے بغیر مر جاوں گی۔ خارب کیا یہی تھی تمہاری محبت ؟ جو شخص جس سے محبت کرتا ہے۔ وہ اسے کبھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔ پھر تم مجھے کیوں تکلیف پہنچا رہے ہو۔ اسے اگے سے خاموش دیکھ کر رامیہ اس کے پاس جاکر اس کے دونوں ہاتھ پکڑتے روتے ہوئے بولی تھی۔
خارب نے اپنی نظریں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا۔ سوجھی ہوئی آنکھیں، ناک اور سرخ گال، بکھرے بال اور خلیے میں وہ تھوڑی دیر پہلے سے بالکل مختلف لگ رہی تھی۔ رامیہ کو اس خالت میں دیکھ کر اسے اندر ہی اندر بہت تکلیف ہوئی تھی۔ لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ وہ اپنی چچی سے وعدہ کر کے آیا تھا۔ وہ ان کی بیٹی کو ضرور لے کر آئے گا۔ اب جبکہ خارب کو پتہ چل گیا تھا۔ کہ رامیہ ہی پری وش ہے۔ تو وہ اسے یہاں کسی بھی خالت میں چھوڑنا نہیں چاہںتا تھا۔
پری میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ اس لیے تمہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔ خارب اس کے گال پر ہاتھ رکھ کر اسے سہلاتے ہوئے بولا تھا۔ 

Posta un commento

1 Commenti

  1. Amazing &out standing ❤😘🥰👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻

    RispondiElimina

Commento

Parvish novel

PARIVISH Episode 31 (پری وش)